پاکستان بھر میں سریے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ، فی ٹن قیمت 2 لاکھ 43 ہزار پانچ سو روپے تک پہنچ گئی

کراچی( نمائندہ ڈیلز آباد)

*پاکستان بھر میں سریے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ،
فی ٹن قیمت 2 لاکھ 43 ہزار پانچ سو روپے تک پہنچ گئی*

سیاسی حالات میں اتار چڑھاؤ ملکی معیشت پر بری طرح اثر انداز ہورہے ہیں۔

سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔
مینوفیکچررز نے خام مال کی قیمتوں میں مسلسل اضافے ، سپلائی چین متاثر ہونے اور بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کو قیمتوں میں اضافے کا جواز بنایا ہے۔

اس اضافے کے ساتھ ہی گھریلو آلات اور گاڑیاں بنانے میں استعمال ہونے والی کولڈ رولڈ شیٹ کی قیمت میں بھی 14 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔

نجی اسٹیل انڈسٹری نے بھی 16 ایم ایم ، 32 ایم ایم کا ریٹ بڑھا کر 2 لاکھ 41 ہزار 5 سو روپے کردیا ہے۔

اسی طرح 10 ایم ایم سے 12 ایم ایم کے نئے ریٹ 2 لاکھ 43 ہزار 5 سو روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

نجی اسٹیل کمپنی کے ایک ڈیلر کے مطابق فیضان اسٹیل نے 16 ایم ایم – 25 ایم ایم کا ریٹ 2 لاکھ 40 ہزار 5 سو روپے فی ٹن جبکہ 10 ایم ایم 12 ایم ایم کا ریٹ بڑھا کر 2 لاکھ 43 ہزار 5 سو روپے کردیا ہے۔
مینوفیکچررز نے حکومت سے ایل سیز کھولنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایل سیز کے نا کھلنے کے سبب چھوٹی سے چھوٹی ٹرانزیکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں سریے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جون 2022 میں سیریے کی بلند ترین شرح 2 لاکھ 36 ہزار روپے ٹن تھی۔

اسی طرح دسمبر 2022 کے آخری ہفتے میں اسٹیل بار کے 10 ایم ایم – 12 ایم ایم ریٹ 2 لاکھ 24 ہزار 5 سو روپے سے 2 لاکھ 25 ہزار 5 سو روپے فی ٹن تک تھی۔

اعداو شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران خام مال لوہے اور اسٹیل کی درآمد میں 17 لاکھ ٹن سے 10 لاکھ ٹن رہ گئی ہے۔ اس میں 36 فیصد کمی آئی ہے۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت سے اسٹیل انڈسڑی کی مدد کی اپیل بھی کی ہے۔


Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فہرست کا خانہ