بحریہ ٹاؤن میں گرمی کا راج، درجہ حرارت اچانک بڑھ گیا اس سال شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی میں شدید سردی کے امکانات ختم، فروری سے ہی گرمی ہوجائے گی، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ رواں برس درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کے وسط سے کراچی میں گرمی کے اثرات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر رواں سال وقت سے پہلے موسم گرما کا آغاز ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال بارشوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں معمول سے کم ہونے پر درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی موسم سرما اختتام کی جانب گامزن ہے۔ شہر قائد میں شدید سردی کی اب کوئی لہر متوقع نہیں۔ بحریہ ٹاؤن میں گرمی کا راج، درجہ حرارت اچانک بڑھ گیا، فروری میں ہی گرمیوں کا آغاز، سردی کی مزید کوئی لہر اب نہیں آئے گی ۔ موسم سرما اختتام کی جانب گامزن ، بحریہ ٹاؤن ابھی سے ہی گرمی کی لپیٹ میں آگیا۔ اس سال شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی ، ماہرین موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فہرست کا خانہ